بلڈ پریشر کیسے معمول پر رکھا جائے؟
ہائی بلڈ پریشر یا ہائپر ٹینشن سے مراد شریانوں کے خلاف بڑھتاخون کا دباؤ ہےجووقت گزرنے کےساتھ ساتھ خون کی نالیوں کو نقصان پہنچاتا ہےاور دل، گردو ں کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ اسٹروک کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ طبی ماہرین بلڈ پریشر کو ’’ خاموش قاتل‘‘ قرار دیتے ہیں ، جس کی وجہ اس مرض کا برسوں تک کوئی بھی علامات ظاہر نہ کرنا ہے۔ مرکز برائے تحفظ امراض اور روک تھام(سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ) کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق،75ملین امریکی ہائی بلڈپریشر کے مرض میں مبتلا ہیں (نارمل بلڈ پریشر 80سے 120ملی میٹر مرکیوری ہونا چاہئے لیکن ہائی بلڈ پریشر یا ہائیپر ٹینشن کے دوران اس سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے)۔ ہائی بلڈ پریشر کا باعث بننے والے کئی اسباب انسان کے کنٹرول میں نہیں ہوتے جیسے عمر، خاندانی عوامل، نسل، جنس وغیرہ لیکن کچھ عوامل ایسے بھی ہیں جو انسان کے کنٹرول میں ہیں جیسے ورزش کرنا اور بہتر غذا۔ آئیے آج بات کرتے ہیں کچھ ان طریقہ کار کی جن کے ذریعےبلڈ پریشر کی سطح کو معمول پر رکھا جاسکتاہے۔ بڑھتے وزن پر کنٹرول اضافی وزن ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتا ہے۔ رات ک...