اب نوجوانوں کو کالج کی تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، گوگل نے تہلکہ خیز سروس لانچ کردی

 

گوگل نے حال ہی میں ایک ایسا بڑا اعلان کیا تھا جو کام اور اعلیٰ تعلیم کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دے گا اور لوگوں کو کالج میں پڑھنے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہے گی۔ اب اس اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے گوگل کی طرف سے کچھ پروفیشنل کورس متعارف کروا دیئے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں کو سکھایا جائے گا کہ وہ ایسی ملازمتیں کیسے کر سکتے ہیں جن کی آج کل بہت مانگ ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق گوگل نے ان کورسز کو ’گوگل کیریئر سرٹیفیکیٹس‘ کا نام دیا ہے۔ یہ کورسز کرنے کے بعد نوجوان فوری طور پر برسرروزگار ہو سکیں گے اور آمدن کما سکیں گے۔ اس کے لیے انہیں روایتی طور پر سالہا سال تک کالج کی تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ان کورسز کا دورانیہ لگ بھگ 6ماہ پر محیط ہو گا۔ گوگل کے شعبہ عالمی امور کے سینئر نائب صدر کینٹ واکر کا کہنا تھا کہ ”کئی امریکی کالج کی ڈگری حاصل ہی نہیں کر پاتے کیونکہ تعلیم مہنگی ہونے کی وجہ سے ان کی پہنچ سے دور ہوتی ہے اور ہمارے خیال میں معاشی تحفظ کے لیے کالج ڈپلوما لازمی بھی نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں ایسے ہی جان ٹریننگ سالوشنز کی ضرورت تھی جو اب گوگل نے متعارف کروا دیا ہے۔ تاکہ لوگ 6ماہ کی ٹریننگ کے بعد وہی ملازمتیں حاصل کر سکیں جو وہ کالج کی ڈگری کے بعد بھی بمشکل کر پاتے ہیں۔ہم گوگل میں لوگوں کو بھرتی کرتے ہوئے بھی ان سرٹیفکیٹس کو چار سالہ کالج ڈگری کے برابر تصور کریں گے۔ “ رپورٹ کے مطابق ان کورسزکی فیس تاحال گوگل کی طرف سے نہیں بتائی گئی تاہم گوگل کے پہلے سے موجود ایسے کورسز کی فیس سے اندازہ لگایا جائے تو اس کے ’گوگل آئی ٹی سپورٹ پروفیشنل سرٹیفکیٹ‘ کی ماہانہ فیس 49ڈالر ہے۔ فکس پرائس پر یہ کورس 300ڈالر میں کیا جا سکتا ہے جس کا دورانیہ 6ماہ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ حقیقت جانیے

دُبئی نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی

رس بری اسٹرابری کے فوائد