ٹی وی سکرین کے سامنے بیٹھ کر کھانا موٹاپے کا باعث، تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا
امریکی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ٹی وی دیکھتے یا موبائل فون اور کمپیوٹر کی سکرینوں پر نظر جمائے کھانا کھانے سے آدمی موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف سسیکس کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں سینکڑوں رضاکاروں پر تجربات کیے۔ ان رضاکاروں کو کم یا زیادہ کیلوریز کی حامل غذائیں اس وقت دی گئیں جب وہ ٹی وی دیکھ رہے تھے، کمپیوٹر کی سکرین پر کوئی پیچیدہ ٹیسٹ دے رہے تھے یا کوئی ویڈیو وغیرہ دیکھ رہے تھے۔
کئی ہفتوں تک ان تمام گروپوں کو اسی طرح کھانا دیا جاتا رہا اور ان میں موٹاپے کے ٹیسٹ کیے جاتے رہے۔ نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ جو لوگ ٹی وی دیکھتے اور کمپیوٹر پر کوئی کام کرتے ہوئے کھانا کھاتے ہیں وہ معمول سے زیادہ کھانا کھاجاتے ہیں۔ جس گروپ کو کھانے کے وقت کوئی کام نہیں کرنے دیا گیا تھا اس گروپ کے لوگ دوسرے گروپوں کی بہت کم کھانا کھاتے رہے۔ بعد ازاں جب انہیں تبدیل کیا گیا اور ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھلایا گیا تو انہوں نے بھی معمول سے زیادہ کھانا کھایا جس کے نتیجے میں ان میں بھی موٹاپا بڑھنے لگا۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی یا کسی اور سکرین پر مگن رہنے سے کھانے کا احساس نہیں رہتا۔ ایسے لوگوں کی توجہ ٹی وی کی طرف رہتی ہے اور وہ کھاتے چلے جاتے ہیں چنانچہ ایسے لوگوں کو موٹاپا لاحق ہونے کا امکان کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔
Comments
Post a Comment