نوجوان لڑکی نے یوٹیوب کے ذریعے صرف 5 مہینے میں 30 کلو وزن کم کرلیا

 موٹاپے سے نجات جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے لیکن آسٹریلیا میں ایک نوجوان لڑکی نے یوٹیوب کے ذریعے صرف 5ماہ میں اپنا وزن 30کلوگرام تک کم کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 21سالہ لڑکی کا نام عالیہ گراہم ٹیرا ہے جو بچپن ہی سے موٹاپے کا شکار تھی اور اب جا کر اس کا وزن110کلوگرام سے تجاوز کر گیا تھا۔

عالیہ کو ڈاکٹروں نے وارننگ دی کہ اب اگر اس نے اپنے موٹاپے کو کنٹرول نہیں کیا تو اسے سنگین طبی عارضے لاحق ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کی اس تنبیہ کے بعد عالیہ نے اپنے وزن میں کمی کا فیصلہ کیا۔ اس نے اپنی خوراک میں تبدیلی کی اور فاسٹ فوڈز کی بجائے صحت مندانہ خوراک کھانے لگی۔ اس کے ساتھ اس نے ورزش بھی شروع کر دی۔ اس مقصد کے لیے اس نے یوٹیوب پر ورزش کی ویڈیوز دیکھنی شروع کر دیں اور اب 5ماہ بعد اس کا وزن 80کلوگرام رہ گیا ہے۔ عالیہ کا کہنا ہے کہ ”میں یوٹیوب پر ریچل اور شوئی ٹنگ کی ویڈیوز دیکھتی تھی۔ ان کی ویڈیوز کی بدولت ہی میں اتنے کم عرصے میں موٹاپے کو اس قدر کم کرنے میں کامیاب ہوئی۔ میں اپنے اس مشن پر اب بھی کاربند ہوں اور اپنے وزن میں مزید کمی لاﺅں گی۔“


Comments

Popular posts from this blog

کیا مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ حقیقت جانیے

دُبئی نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی

رس بری اسٹرابری کے فوائد