کیا مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ حقیقت جانیے
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وضاحت کی ہے کہ انہیں عمران خان کی حمایت کرنے پر تبلیغی جماعت سے نہیں نکالا گیا کیونکہ جماعت سے کسی کو نکالا ہی نہیں جاتا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا " کہا گیا کہ مجھے عمران خان کی حمایت پرتبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا ،میں نے ہر وزیراعظم کے لیے دعا کی ہے ، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قبروں پر جاکر فاتحہ پڑھی، تبلیغی جماعت سے کسی کو نکالا ہی نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں مجھے بہت گالیاں پڑیں لیکن میرا دل صاف ہے، عمران خان اس وقت حاکم وقت ہے ان کو دعا کی زیادہ ضرورت ہے
Comments
Post a Comment