موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبری، 5جی کی تیاری شروع

 

بلیک بیری نے ٹیلی کمیونی کیشن کی دنیا پر ایک عرصے تک راج کیا لیکن بالآخر اس کی جگہ ایپل نے لے لی اور بلیک بیری کا نام ہی ختم ہو کر رہ گیا۔ اب بلیک بیری کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ کمپنی ایک بار پھر واپس آ رہی ہے اور نیا 5جی فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس فون میں بلیک بیری کی پہچان سمجھا جانے والا کوورٹی کی بورڈ(qwerty keyboard)بھی شامل کیا جائے گا۔ 

بلیک بیری نے دوبارہ مارکیٹ میں آنے کے لیے ’آن وارڈ موبیلٹی‘ اور ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ کے ساتھ لائسنسنگ پارٹنرشپ کی ہے۔ اس پارٹنرشپ کا اعلان ’آن وارڈ موبیلٹی‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹر فرینکلن کی طرف سے بدھ کے روز کیا گیا۔ اس اعلان میں بتایا گیا کہ بلیک بیری کے نئے سمارٹ فونز کی ایک سیریز آئندہ سال کی پہلی ششماہی میں متعارف کروائی جا رہی ہے۔ یہ فون ابتدائی طور پر نارتھ امریکہ اور یورپ میں دستیاب ہوں گے۔ اس حوالے سے بلیک بیری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو چیئرمین جان شین کا کہنا تھا کہ ”ہمیں خوشی ہے کہ صارفین اب ایک بار پھر حکومتی سطح کی سکیورٹی اور اعلیٰ سروس سے ایک بار پھر مستفید ہو سکیں گے جو بلیک بیری کا 5جی سمارٹ فون لا رہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ حقیقت جانیے

دُبئی نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی

رس بری اسٹرابری کے فوائد