Posts

Showing posts from September, 2020

پاکستان کے پہلے پانچ گیمنگ چینل

Image
  Metal Gaming Hybrid Gamer NBTalks Umerzmania XennoNPK

سائنسدانوں نے رات کو دیر سے کھانا کھانے والوں کو سخت وارننگ جاری کردی

Image
  آج کل رات کو دیر سے کھانا کھانا ایک فیشن بن گیا ہے تاہم سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ایسا کرنے والوں کے لیے سخت وارننگ جاری کردی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں اور پھر جلد ہی بستروں میں چلے جاتے ہیں، ان کو موٹاپا لاحق ہونے کا خطرہ دوسروں کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کا جسم رات کو دوسروں کی نسبت 10فیصد کم چربی جلاتا ہے۔اس تحقیق میں جان اپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 20صحت مند مردوخواتین پر تجربات کیے۔ ان میں سے ایک گروپ کو انہوں نے شام 6بجے کھانا کھانے کو کہا جبکہ دوسرے کو رات 10بجے کھانا کھانے کو کہا جس کے کچھ دیر بعد وہ سو جاتے تھے۔اس دوران سائنسدانوں رات کے وقت ان کے جسموں میں چربی خرچ ہونے کی شرح کے ٹیسٹ کرتے رہے۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ دیر سے کھانا کھانے والوں کے جسم دوسرے گروپ کی نسبت 10فیصد کم چربی جلا رہے تھے اور وہ لوگ تیزی سے موٹے ہو رہے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر شین جوآن گو کا کہنا تھا کہ ”رات کو دیر سے کھانا کھانے والوں میں چربی کم گھلنے کے ساتھ ساتھ گلوکوز کا اوسط لیول بھی دوسروں کی نسبت 18فیصد ز...

40 انچ سے زیادہ موٹی کمر رکھنے والے مردوں کو سائنسدانوں نے وارننگ دے دی، کس کینسر کا خطرہ بے حد بڑھ جاتا ہے؟ خبردار کردیا

Image
  موٹاپا کئی بیماریوں کی جڑ ہوتا ہے اور اب آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں موٹاپے اور پراسٹیٹ کینسر کے درمیان بھی حیران کن تعلق دریافت کر لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے 2لاکھ مردوں پر کی گئی اس وسیع تر تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جو مرد جتنا زیادہ موٹاپے کا شکار ہو، اس کو پراسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے حتمی طور پر بتایا کہ جن مردوں کی کمر 40انچ ہو، 35انچ کمر والے مردوں کی نسبت ان کی پراسٹیٹ کینسر سے موت ہونے کا خطرہ 35فیصد زیادہ ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ مجموعی موٹاپے کی نسبت پیٹ اور کولہوں پر چربی کا جمع ہونا پراسٹیٹ کینسر کے حوالے سے مردوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔ پیٹ میں جمع ہونے والی چربی سب سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے کیونکہ اس کی تہہ جگر، پتے، خصیوں اور دیگر اندرونی اعضاءپر بھی چڑھ جاتی ہے اور نتیجتاً اس مرد کو پراسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر اورورا پیریز کورنیگو کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں پیٹ کی چربی اور پراسٹیٹ کینسر کے درمیان تعلق کا واضح ثبوت سامنے آیا ہے تاہ...

کبھی بھی اس طرح کا آگے سے اُٹھا ہوا جوتا نہ پہنیں، ماہرین صحت نے خبردار کردیا

Image
  بعض جوتے اس طرح کے ہوتے ہیں کہ آگے سے اوپر کی طرف اٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔ اب ایسے جوتوں کے متعلق ماہرین نے نئی تحقیق میں لوگوں کو خبردار کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ آگے سے اوپر کی طرف اٹھے ہوئے جوتے پہننے سے وقتی طور پر تو آپ کو تیز چلنے یا دوڑنے میں مدد دے سکتے ہیں لیکن طویل مدتی استعمال میں ایسے جوتے پیروں کے مسلز کو انتہائی کمزور کر دیتے ہیں اور آدمی کو کئی طرح کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےرپورٹ کے مطابق ماہرین نے خاص طور پر ایتھلیٹس کو متنبہ کیا ہے جو آگے سے اوپر کی طرف اٹھے ہوئے جوگرز پہن کر دوڑ لگاتے اور ورزش کرتے ہیں۔ ماہرین کی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ایسے جوتے پہننے سے پیروں کے مسلز کو بہت کم کام کرنا پڑتا ہے، جس کے نتیجے میں وقت کے ساتھ ساتھ وہ کمزور ہوتے چلے جاتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈینیئل لیبرمین نے اس تحقیق میں ایسے جوتے استعمال کرنے والوں کو متنبہ کرنے کے ساتھ ساتھ جوتے بنانے والی کمپنیوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جوتوں کے ڈیزائن پر نظرثانی کریں تاکہ لوگوں کو اس نقصان سے بچایا جا سکے

سونے کی قیمت میں اتنی کمی کہ پاکستانی خوش ہوجائیں

Image
  عالمی مارکیٹ میں مندی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بدھ کے روز 15 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1892 ڈالر (3 لاکھ 14 ہزار 635 روپے) کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں مندی نے پاکستان کی مارکیٹ پر بھی اثر ڈالا ہے اور یہاں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان میں 10 گرام سونا 600 روپے کی کمی کے ساتھ 97 ہزار 737 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ آپ ناقابل تلافی نقصان کررہے ہیں‘ اپنے دانت رگڑ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والوں کو ماہرین نے خبردار کردیا

Image
  سوشل میڈیا پر آئے روز نئے ٹرینڈز سامنے آتے رہتے ہیں جن میں صارفین کچھ نہ کچھ عجیب و غریب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان دنوں ایک ایسا ٹرینڈ شروع ہو چکا ہے کہ سوشل میڈیا سٹارز نے اس ٹرینڈ کے چکر میں اپنے دانتوں کا بیڑہ غرق کرنا شروع کر رکھا ہے اور ایک معروف ڈاکٹر نے بھی اس ٹرینڈ کے حوالے سے سنگین وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس نئے ٹرینڈ میں سوشل میڈیا صارفین ناخنوں کو رگڑ کر ہموار کرنے والے آلے کے ساتھ اپنے دانتوں کو رگڑ رہے ہیں اور اس عمل کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر پوسٹ کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کے لیے تو یہ محض ایک ٹرینڈ یا چیلنج ہے لیکن امریکی ریاست ٹیکساس کے معروف دندان ساز ڈاکٹر شیڈ ایونز نے بزنس انسائیڈر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس ٹرینڈ میں حصہ لینے والے انٹرنیٹ صارفین اپنے ہاتھوں سے اپنے دانتوں کو تباہ کر رہے ہیں۔ دانتوں کے اوپر ایک تہہ ہوتی ہے جسے ’اینامیل‘ (Enamel)کہتے ہیں۔ یہ تہہ ایک بار ختم ہو جائے تو دوبارہ واپس نہیں آ سکتی اور اس آلے کے ساتھ دانتوں کو رگڑنے سے سیکنڈز میں یہ تہہ ختم ہو جاتی ہے۔ اس تہہ کے ختم ہو جانے کا مطلب آپ کے دانتوں کا ختم ہو جانا ہ...

اڑنے والی دنیا کی سب سے چھوٹی گاڑی کی پرواز کا کامیاب تجربہ

Image
  جاپان میں اُڑنے والی دنیا کی سب سے چھوٹی کار کی کامیاب آزمائشی پرواز کر لی گئی۔ اڑن گاڑی میں ایک شخص بھی سوار تھا اور اس دوران پورے 4 منٹ تک کار فضا میں پرواز کرتی رہی۔ اڑن گاڑی بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی اب تک 10 منٹ تک بھی پرواز کرچکی ہے اور ان کا ارادہ ہے کہ اسے کم از کم 30 منٹ تک لے جایا جائے۔ زمین پر چلنے کے ساتھ ہوا میں اُڑنے والی کار متعارف      دو میٹر اونچائی اور 4 میٹر کی لمبائی اور چوڑائی کے ساتھ یہ اُڑن گاڑی کسی عمارت کی چھت پر بھی اتر سکتی ہے۔ اس گاڑی کے ذریعے لوگ ٹریفک میں پھنسے بغیر اپنی منزل  پر پہنچ سکیں گے اور اپنا قیمتی وقت بھی بچا سکیں گے، اس کو اڑانے کے لیے کسی پائلٹ کی بھی ضرورت نہیں ہو گی اور سارا نظام کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول ہوگا۔ گاڑی بنانے والی کمپنی کو امید ہے کہ 2023 تک ان کی ایجاد عام لوگوں کے بھی قابل استعمال ہوگی اور آئندہ 10 سالوں میں اس کا تجارتی استعمال بھی شروع ہوسکتا ہے۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کی تاریخوں کا اعلان کردیا

Image
  لاہور:  پاکستان کرکٹ  بورڈ  نے کورونا وبا کے باعث مؤخر ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلا کے مطابق کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے پیش نظر ایونٹ کے  بقیہ میچز 17 مارچ کو ملتوی کردئیے گئے تھے۔ جن کے دوبارہ انعقاد کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے۔ ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ چودہ نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلمنٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ اس کے اگلے روز ایلمنٹر ٹو جبکہ فائنل17 نومبر بروز منگل کو ہوگا۔ ایونٹ کے بقیہ میچوں کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں – ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اورپشاور زلمی- کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ایونٹ کے بقیہ چاروں میچز کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کھیلے جائیں جہاں تمام کھلاڑی، میچ آفیشلز اور متعلقہ اسٹاف بائیو سیکیور ماحول میں رہے گا۔فی الحال  چاروں میچز بند دروازوں میں کھیلے جانے کا پلان ہے تاہم اس حوالے سے  حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ک...

۔ لوگوں کے سوالوں سے تنگ آکر یاسر حسین سے شادی کی، اقراعزیز

Image
  کراچی:  اداکارہ اقرا عزیز نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر یاسر حسین سے جلدی شادی کی۔ اداکارہ اقرا عزیز عفت عمر کے آن لائن شو میں شریک ہوئیں جہاں عفت نے ان سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ شادی کی اتنی جلدی کیا تھی تمہیں؟ جس پر اقرا عزیز نے کہا مجھے دراصل ان سوالوں سے اعتراض تھا جو لوگ مجھے اور یاسر کو دیکھ کر پوچھتے تھے کہ کیا آپ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں؟ کیا آپ ایک ساتھ ہیں یا نہیں وغیرہ۔ اقرا عزیز نے کہا میں ان تمام سوالات سے چھٹکارا چاہتی تھی لہذا میں نے سوچا اس سے بہتر ہےکہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش کریں آپ شادی کرلیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں۔ اقرا عزیز نے مزید کہا کہ انہوں نے لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کہ آپ دونوں ساتھ ہیں یا نہیں؟ آپ شادی کب کریں گے؟ کیا آپ دونوں ملاقاتیں کرتے ہیں ایک اسلامی ملک میں آپ ملاقاتیں کیسے کرسکتے ہیں وغیرہ۔ لہذا ان سوالات میں الجھنے کے بجائے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا تاکہ گھروالوں کی دعاؤں کے ساتھ سب ایک ساتھ خوشی سے رہیں۔ اقرا عزیز نے ...

فواد عالم کی ناکامی پر رمیز راجہ مایوسی کا شکار

Image
  لاہور:  ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں فواد عالم کی ناکامی پر رمیز راجہ نے مایوسی کا اظہار کردیا۔ رمیز راجہ نے کہاکہ فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگائے،اسی لیے پورا پاکستان ان کی کامیابی کیلیے دعا کررہا تھا،ان کو مشکل کنڈیشنز میں موقع دیا گیا مگر ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں ناکامی حیران و پریشان کردینے والی تھی،پرستار چاہتے تھے کہ ان کو موقع ملے، ایسا ہوا بھی تو مڈل آرڈر بیٹسمین اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے،امید ہے کہ وہ دوسری اننگز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ دوسری جانب مائیکل وان نے کہا کہ فواد عالم کی شمولیت کیلیے شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ ہی غلط تھا، ایسے کام پاکستان ہی کرتا ہے،34سالہ بیٹسمین نے تقریباً11سال میں کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا،ان کی تکنیک بھی ایسی ہے کہ گیند پھینکی جانے کے وقت رخ ہی سیدھا نہیں ہوتا، بال ایک انچ بھی موو ہوتو آؤٹ ہوجائیں گے، یہ ان کو کھلانے کا درست وقت نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ شاداب خان ایک بہترین کرکٹر اور مستقبل کے کپتان بھی ہوسکتے ہیں،انھوں نے پہلے ٹیسٹ میں کچھ رنز بنائے،وہ لیگ اسپنر اور اچھے فیلڈر ہونے کے ساتھ کرکٹ کی سمجھ بوج...

ایک ہی دن میں ففٹی اور سنچری، شہریار بٹ نے تاریخ رقم کردی

Image
  ویلفرڈینگ / لکسمبرگ:   بیلجیئم کے پاکستانی نژاد کپتان شہریار بٹ نے ایک ہی دن میں 2 انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں ففٹی اور سنچری بناکر تاریخ رقم کردی۔ پاکستانی نژاد کپتان شہریار بٹ نے ایک ہی دن میں 2 انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں ففٹی اور سنچری بنائی، انہوں نے لکسمبرگ کے خلاف ناٹ آؤٹ 81 اور پھر جمہوریہ چیک سے میچ میں ناقابل شکست 124 رنز اسکور کیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شہریار نے لکسمبرگ ٹرافی کے دوران ان ہی دونوں ٹیموں کیخلاف اسی روز مزید 2 میچز بھی کھیلے

37 لاکھ نامناسب پاکستانی وڈیوزنشرہونے سے روکیں، ٹک ٹاک

Image
  کراچی:   ٹک ٹاک کے سماجی اثرات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کی اوّلین ترجیح قانون کی پاسداری کے ذریعے ایپلی کیشن کے اندرونی ماحول کو محفوظ اور مثبت رکھنا ہے۔ 2019 کے اعداد و شمار کے مطابق 37  لاکھ سے زائد  غیر مناسب پاکستانی وڈیوز کو نشر ہونے سے روکا جا چکا ہے۔ کسی بھی غیر مناسب مواد (Content) کی بروقت شناخت اور نظرثانی کیلیے متعدد ٹیکنالوجیز اور جدید حکمت عملی کا  نفاذ کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تمام معاشرتی اقدارکی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی لگادی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے صارفین کومتعدد کنٹرولز، تجزیاتی سہولیات اوررازداری کے اختیارات فراہم کیے جاتے ہیں۔ 98.2 فیصد ناموزوں ویڈیوز کو بروقت شناخت کرکے شکایت موصول ہونے سے پہلے ہٹا دیا جاتا ہے۔ متعلقہ حکّام کے ساتھ عملی مذاکرات کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ پالیسیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔

ہوا کے زور پر پتنگ تین سالہ بچی کو بھی لے اڑی، ویڈیو وائرل!

Image
  تائیوان:  بین الاقوامی پتنگوں کا میلہ اس وقت خوف اور حیرت کی وجہ بن گیا جب ایک غیرمعمولی بڑی پتنگ میں الجھی ایک بچی ہوا کے زور پر اڑگئی اور کئی سیکنڈوں تک پتنگ سے بندھی ہوا میں 100 فٹ تک بلند ہوگئی۔اس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں بچی کو ہوا میں اڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر لوگوں کی تشویش اور گھبراہٹ کو بھی محسوس کیا جاسکتا ہےتائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے قریب سائنچو شہر میں منعقدہ انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول کے موقع پر ہوا تیز تھی اور ایک طویل پتنگ اڑانے کی تیاری ہورہی تھی کہ اس دوران ایک تین سالہ بچی اس کی دم کے پاس تھی۔ منتظمین کو معلوم نہیں ہوسکا کہ بچی کیسے اور کیونکر پتنگ کے آخری سرے سے الجھ گئی اور یہ جانے بغیر انہوں نے پتنگ کو چھوڑ دیا۔ اس کے بعد تیزی سے بلند ہوتی ہوئی پتنگ بچی کو بھی لے اڑی اور کم ازکم 100 فٹ کی بلندی تک پہنچی۔ اس طرح 30 سیکنڈ تک بچی ہوا کے دوش پر اڑتی رہی۔ اس دوران پتنگ نے اسے کئی جھٹکے دیئے لیکن جیسے ہی پتنگ نیچے ہوئی لوگوں نے اسے قابو کرلیا اور یوں اسے نیچے اتارا گیا

سونے کے ذرات والا دنیا کا مہنگا ترین میٹھا سینڈوچ

Image
  شکاگو:  کیا آپ مونگ پھلی کے مکھن اور جیم سے بنے سینڈوچ کے لیے 350 ڈالر یا 58 ہزار روپے خرچ کرنا چاہیں گے؟ شکاگو کی پی بی اینڈ جے نے پی نٹ بٹر اور جیم سے بنا دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ تیار کیا ہے جس کے لیے ایک روز قبل آرڈر دینا ہوتا ہے۔ سینڈوچ کو ’گولڈن گوز‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے قیمتی اجزا دنیا بھر سے منگوائے گئے ہیں۔ سینڈوچ بریڈ کے پورے ٹکڑے پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کا آٹا گوندھتے وقت اس میں سونے کے ذرات ملاجئے جاگے ہیں اور اس پر سونے کے ورق چڑھائے جاتے ہیں جسے خاص انداز میں کھانے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ پھر دنیا کی عمدہ ترین سرخ و سفید کشمش کے بیج نکال کر اس کا جیم بنایا جاتا ہے۔ اس کے بعد کشمش میں دنیا کا مہنگا اور نایاب ترین شہد ڈالا جاتا ہے جسے مانوکا شہد کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس میں قدرتی طور پر تیار مونگ پھلی کا مکھن شامل کیا جاتا ہے۔ ریستوران انتظامیہ کے مطابق شہد اور ڈبل روٹی سب سے مہنگی اشیا ہیں۔ مانوکا شہد نیوزی لینڈ سے منگوایا جاتا ہے جس کی ایک پاؤ مقدار کی قیمت 371 ڈالر ہے۔ دوسری جانب ڈبل روٹی میں سونے کے ذرات شامل کرنا ایک اور مہنگا نسخہ ہے۔ سب سے سستا مونگ پ...

8 کروڑ میں فروخت ہونے والی، دنیا کی مہنگی ترین بھیڑ کے چرچے

Image
  گلاسکو:  برطانیہ میں سنہرے رنگت والے فربہ بھیڑ کی فروخت نیلامی کے ذریعے 8 کروڑ 20 لاکھ روپوں میں کی گئی ہے جس کے بعد یہ اب تک کا سب سے مہنگا بھیڑ بن گیا ہے۔  برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گلاسکو میں ڈبل ڈائمنڈ نامی بھیڑ کی نیلامی کی گئی جسے ایک شخص جیف ایکن نے 3 لاکھ 67 ہزار 500 پاؤنڈ میں خرید لیا جو کہ پاکستانی 8 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ یہ بھیڑوں کی اعلیٰ نسل ٹیکسل سے تعلق رکھتا ہے۔ جیف ایکن نے اس بھیڑ کو اپنے دو شراکت داروں کی معاونت سے خریدا ہے جو فارمز چلاتے ہیں اور نایاب و خوبصورت جانوروں کے دلدادہ ہیں۔ جیف ایکن اس سے قبل بھی نایاب نسل کے جانوروں کو بھاری قیمتوں میں خرید چکے ہیں۔ جیف ایکن  نے بھیڑ کو بھاری قیمت میں خریدنے کی وجہ اس کا وزن، خوبصورتی اور اعلیٰ نسل سے تعلق رکھنے کے علاوہ اس میں تمام جیناتی خوبصورتی کا ہونا بتایا ہے۔ 2009 میں بھی ایک بھیڑ کو 2 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈز میں فروخت کیا گیا تھا جو کہ ایک ریکارڈ تھا۔

امریکا سے تعلیم یافتہ سعودی خاتون ’موچی‘ بن گئیں

Image
  ریاض:  امریکا سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی سعودی خاتون شیخہ البازی نے پرس اور جوتوں کی مرمت کا کام شروع کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شیخۃ البازی نامی خاتون نے اسکالر شپ پر امریکی یونیورسٹی سے دیہی اور بلدیاتی امور میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی تاہم واپس وطن لوٹنے پر انہوں نے ’موچی‘ کے پیشے کو آمدنی کا ذریعہ بنایا۔ وہ سعودی عرب میں پہلی خاتون تھیں جنہوں نے پرس اور جوتوں کی مرمت کی دکان کھولی۔ الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخہ البازی نے بتایا کہ دورانِ تعلیم میرے پسندیدہ اور مشہور برانڈ کے جوتے کی ہیل ٹوٹ گئی، میں جوتے کو ابھی استعمال کرنا چاہتی تھی جس کے لیے نیٹ پر سرچ کیا تو انکشاف ہوا کہ کمپنی جوتے کی مرمت بھی کرتی ہے اور جوتوں کو اصل حالت میں بھال کرسکتی ہے۔ شیخۃ البازی نے مزید کہا کہ مجھے اُس دن پتہ چلا کہ جوتوں اور اعلی درجے کے پرس میں خرابی کی مرمت ممکن سے ہے ورنہ اس سے قبل دیگر خواتین کی طرح میں بھی یہی سمجھتی تھی کہ ایک بار جوتے یا پرس خراب ہوجائیں تو قابل مرمت نہیں رہتے۔ سعودی خاتون نے اسی دن اس پیشے کو اختیار کرنے کا تہیہ کرلیا تھا اور وطن...

جرمن یونیورسٹی’ کچھ نہ کرنے کے‘ کے بدلے 1900 ڈالر ادا کرے گی

Image
  ہیمبرگ:  جرمنی کی ایک جامعہ نے ایک تجربے کے لیے ’ بے کاری فنڈ‘ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تین افراد کو کچھ نہ کرنے کے لیے 1900 ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ یہ رقم ایک تحقیقی منصوبے کے تحت دی جارہی ہے جو ہیمبرگ میں واقع یونیورسٹی آف فائن آرٹس نے شروع کیا ہے۔ رقم لینے کے بعد رضاکاروں کو ’سرگرمی سے بے عمل ہونا‘ ہوگا۔ لیکن اس کی شرائط بھی بہت دلچسپ ہے۔ جامعہ نےکہا ہے کہ اس مقابلے میں شامل افراد کو اپنی بے کاری کا طریقہ منتخب کرنے کا پورا اختیار ہوگا لیکن جامعہ کے ماہرین ان میں سے بہترین کا انتخاب کریں گے۔ پروگرام کے سربراہ فریڈرک وان بوریس نے کہا کہ ’ کچھ نہ کرنا اور فالتو بیٹھے رہنا بہت آسان ہوتا ہے۔ لیکن ہم سرگرم بے سرگرمی کو جاننا چاہتا ہے۔ یعنی اگر آپ کہیں کہ آپ ایک ہفتے تک ساکت رہیں گے تو اچھا ہے، لیکن اگر آپ کہیں کہ ایک ہفتے تک نہ ہلوں گا اور نہ ہی کچھ سوچوں گا تو یہ اور بھی اچھا ہے۔ اس کے علاوہ درخواستگزار پر یہ چھوڑدیا گیا ہے کہ وہ کتنے عرصے تک بے کار رہنا چاہتا ہے۔ اگر آپ یہ کہیں کہ آپ بالکل نہیں سوئیں گے تو یہ چند دنوں تک ہی ممکن ہے۔ لیکن اگر آپ کا دعویٰ ہے کہ ...

دو ماہ کے بچے کی ’ہیلو‘ بولنے کی ویڈیو وائرل

Image
لندن:  چیشائر کے علاقے میں صرف 8 ہفتے کے بچے نے اپنی والدہ کی تائید میں بہت صاف انداز میں ’ہیلو‘ لفظ بولا جو ویڈیو میں ریکارڈ ہوکر پوری دنیا میں مقبول ہورہا ہے۔ اگرچہ نومولود ایک سال سے 14 ماہ کی  عمر میں ہی بعض الفاظ سمجھ کر بولنا شروع کرتے ہیں لیکن اس ویڈیو میں چارلی جون نامی بچے نے اپنی 37 سالہ ماں کیرولین اور 36 سالہ والد نِک کو حیران کردیا ۔ ویڈیو میں پہلے ماں بچے کو بار بار ہیلو کہتی ہے اور اس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ اسے دہرانے کی کوشش کرتے ہوئے غوں غاں کرتا ہے۔ اس کے کچھ دیر بعد وہ متوجہ ہوکر ہیلو کا لفظ بولتا ہے۔ یہ ویڈیو 21 اگست کو بنائی گئی ہے جس میں چارلی اپنا منہ کھولتا ہے اور لفظ کی ادائیگی کے لیے ہونٹوں کو خاص انداز میں گول کرتا ہے۔ اس واقعے پر اس کی والدہ حیران رہ گئی اور فرطِ جذبات سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ والد نک نے بتایا کہ شاید اسے میری آواز پسند ہے اور اسی وجہ سے دھیرے دھیرے ہیلو کے الفاظ بولے گئے تاکہ بچہ انہیں دہرا سکے۔ اگرچہ چارلی اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ہیلو کا جواب ہیلو سے دے چکا تھا اور یوں گمان ہورہا تھا کہ وہ واقعی بات کررہاہے۔ لیک...

جاپان نے گٹرکے ڈھکنوں پر ایل ای ڈی ڈسپلے لگادیئے

Image
  اپان نے گٹرکے ڈھکنوں پر ایل ای ڈی ڈسپلے لگادیئے ٹوکیو  جاپان کے شہر ٹوکوروزاوا کی بلدیہ نے شہر میں تجرباتی طور پر گٹر کے ہائی ٹیکنالوجی ڈھکن لگائے ہیں جن پر ایل ای ڈی ڈسپلے میں مختلف کامک اور کارٹون کردار یا اینیمی دیکھے جاسکتےہیں۔ ٹوکیو کے شمال میں واقع اس شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے یہ اختراع کی گئی ہے۔ جاپان میں مشہور ’اینے مے‘ کرداروں کو اب مین ہول ڈسپلے پر دیکھاجاسکتا ہے اور ایک لمحے کو لوگ ٹھہر کر اس حیرت انگیز منظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں ان مین ہول میں جاپان کا مقبول معاشرتی رنگ دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ جاپان میں کامک کردار اور ہیرو بہت مقبول ہیں۔ ٹوکوروزاوا جاپان کا پہلا شہر ہے جہاں شمسی توانائی سے چلنے والے ایل ای ڈی ڈسپلے کےڈھکن لگائے گئے ہیں۔ تجرباتی طور پر کل 27 گٹروں پر ایل ای ڈی ڈسپلے نصب ہیں جن پر بعض ڈیزائن تیزی سے رنگ بدلتے نظر آتے ہیں۔ پہلا ڈھکنا اس ماہ کی پہلی تاریخ کر لگایا گیا تھا۔ن مین ہول میں جاپان کا مقبول معاشرتی رنگ دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ جاپان میں کامک کردار اور ہیرو بہت مقبول ہیں۔ ٹوکوروزاوا جاپان کا پہلا شہر ہے جہاں شمسی توانائی ...

۔پانی کو ایک منٹ میں صاف کرنے والی الٹراوائلٹ بوتل

Image
انگ کانگ:  تصور کیجئے ایک ایسی شفاف بوتل کا جس میں پانی بھرتے ہی ازخود ایک منٹ میں جراثیم سے پاک ہوجاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شفاف بوتل کو اندھیرے میں بطور ٹارچ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ سفر میں ہیں تو بہت سے م قامات پر صاف پانی کا حصول مشکل ہوجاتا ہے۔ اس موقع پر’آئی یو وی آئی‘ ایک بہترین معاون ثابت ہوتے ہوئے بوتل کے پانی کو صرف 60 سیکنڈ میں جراثیم سے سے پاک کرسکتی ہے۔ اس میں الٹروائلٹ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ الٹراوائلٹ شعاعیں نہایت مؤثر انداز میں پانی اور دیگر اشیا کو صاف کرسکتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر اس بوتل کو ٹارچ، سگنل لائٹ یا کسی کو اشارے سے مدد کےلیے بلانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسی بوتل کے ساتھ چارج کرنے والا پاور بینک بھی شامل ہے اور ہر جگہ بار بار چارج کرنے کی ضرورت بھی ختم ہوجاتی ہے۔ آئی یو وی آئی میں کوئی بٹن نہیں لگا بلکہ اس میں ٹچ سینسر نصب ہے۔ جیسے ہی آپ بوتل کے ڈھکنے کو چھوتے ہیں اور اس میں شامل بہت سے آپشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ٹچ سینسر ہر کام کے لیے آپ کو سہولت فراہم کرتا ہے۔  ایک مرتبہ ...

دس منزلہ کھیت سے گندم کی پیداوار 600 گنا تک بڑھائی جاسکتی ہے، ماہرین

Image
  یو جرسی:  امریکی زرعی ماہرین نے حساب لگایا ہے کہ اگر ایک دس منزلہ کھیت میں گندم کاشت کی جائے تو گندم کی پیداوار روایتی زراعت کے مقابلے میں 200 سے 600 گنا تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ زراعت میں اس نئے شعبے کو ’’عمودی کاشت کاری‘‘ (ورٹیکل فارمنگ) کہا جاتا ہے جس میں کھلے آسمان کے بجائے کسی عمارت کے اندر، مختلف فصلوں کی منزل در منزل کاشت کرتے ہوئے، کم رقبے پر زیادہ پیداوار حاصل کی جاتی ہے پرنسٹن یونیورسٹی، نیو جرسی میں ماہرِ نباتات پروفیسر ڈاکٹر پال گاؤدیئر اور ان کے ساتھیوں نے گندم کی غذائی اہمیت کے پیشِ نظر حساب لگایا کہ اگر عمودی کاشت کاری کی یہی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایک دس منزلہ کھیت میں گندم اُگائی جائے تو موزوں ترین حالات کے تحت گندم کی پیداوار میں کتنا اضافہ کیا جاسکے گا۔محتاط تخمینہ لگانے پر معلوم ہوا کہ ایسی صورت میں گندم کی فی ہیکٹر پیداوار 700 ٹن سے لے کر 1940 ٹن تک حاصل کی جاسکے گی۔ گندم کی پیداوار کا موجودہ اوسط تقریباً 3.5 ٹن فی ہیکٹر ہے، جس کے مقابلے میں یہ متوقع شرح واقعی بہت بلند ہے۔ یہ تمام تفصیلات ’’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز‘‘ کی ویب...

ڈائنوسار کا شکاری: 3 منزلہ عمارت جتنا ’دہشت گرد‘ مگرمچھ

Image
  آیووا:  مگرمچھ جیسے ایک قدیم و معدوم جانور کے کروڑوں سال پرانے رکازات (فوسلز) کا ایک بار پھر جائزہ لینے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید یہ اتنا خطرناک تھا کہ ڈائنوسار تک کا شکار کیا کرتا تھا۔ اس مگرمچھ کی قدیم ترین باقیات 8 کروڑ 20 لاکھ سال پرانی ہیں، جو ظاہر کرتی ہیں کہ ڈائنوسار کے ساتھ یہ بھی موجود تھا۔ اس کے نوک دار دانت بڑے کیلے جتنے لمبے تھے، یہ ڈھائی ٹن سے پانچ ٹن تک وزنی ہوا کرتا تھا جبکہ اس کی لمبائی تقریباً 33 فٹ یعنی ایک عام تین منزلہ عمارت جتنی ہوتی تھی۔ اپنی ان ہی خصوصیات کی بنا پر اس قدیم مگرمچھ کو ’’ڈینوسوکس‘‘ (Deinosuchus) یعنی ’’دہشت گرد مگرمچھ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے اوّلین رکاز 1850 کے عشرے میں امریکا سے دریافت ہوئے تھے۔ ڈینوسوکس کو ڈائنوسار کے  اس کی ساخت کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین کا خیال تھا کہ جدید مگرمچھ کی طرح یہ بھی شکاری جانور تھا، لیکن یہ بات صرف مفروضہ ہی رہی۔ حالیہ تحقیق میں یونیورسٹی آف آیووا کے سائنسدانوں نے ڈینوسوکس قسم سے تعلق رکھنے والے مختلف مگرمچھوں کے رکازات کا ایک بار پھر تفصیل سے جائزہ لیا جبکہ ساتھ ہی ساتھ ان ڈائنوساروں کے ...

ایپل اپنا اگلا آئی فون کب متعارف کروائے گا اور اس کی کیا خصوصیات ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Image
ایپل نے اپنا 5جی آئی فون 12رواں سال اکتوبر میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق آئی فون 12اکتوبر سے پہلے ہی متعارف کروایا جانا تھا لیکن کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس میں کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے تاخیر ہوئی اور اب اکتوبر میں متعارف کروایا جائے گا۔ رواں سال ایپل کی طرف سے 4سمارٹ فون متعارف کروائے جا رہے ہیں جن میں سے 6.1انچ ماڈلز پہلے مارکیٹ میں آئیں گے۔ اس کے بعد 6.7انچ اور 5.4انچ ماڈلز متعارف کروائے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق آئی فون 12ممکنہ طور پر مکمل وائرلیس ہو گا جس کا مطلب ہے کہ اس کے ساتھ صارفین کو ایئربڈز نہیں ملیں گے۔ اس کی بجائے انہیں ایپل کے ایئرپوڈز خریدنے پڑیں گے جن کی قیمت 159ڈالر (تقریباً 26ہزار 700روپے) ہے

کیا آپ کا کوئی پاس ورڈ کسی نے ہیک کیا؟ اب موبائل صارفین باآسانی پتہ لگا سکتے ہیں

Image
  وگل کی طرف سے ایک ایساطریقہ متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے اینڈرائیڈ فون صارفین اپنا پاس ورڈ ہیک ہونے کا باآسانی پتا چلا سکتے ہیں۔ دی مرر کے مطابق گوگل کی طرف سے یہ فیچر گوگل کروم کے ’کینری ورژن‘ میں دیا گیا ہے جس کا نام ’پاس ورڈ چیک اپ‘ ہے۔ جب بھی کسی صارف کا پاس ورڈ ہیک ہو گا یہ فیچر انہیں الرٹ کر دے گا کہ ان کا پاس ورڈ چوری ہو چکا ہے۔  گوگل کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں یہ فیچر کچھ عرصے سے دیا جا چکا ہے اور اب یہ موبائل فون ورژن میں بھی مہیا کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ بھی اس باکمال فیچر سے استفادہ حاصل کرنااور محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو پلے سٹور سے کروم کینری کا نیا ورژن ڈاﺅن لوڈ کرکے اپنے فون میں انسٹال کر لیں۔ انسٹال کرنے کے بعد Chrome://flagsمیں جائیں اور وہاں آپ کو ’Bulk password check‘ کا آپشن نظر آئے گا، اسے ’اِن ایبل‘ کر کے براﺅزر کو ری سٹارٹ کر دیں۔ اب آپ کو ’چیک پاس ورڈ‘ کا آپشن نظر آنے لگے گا۔ اس آپشن پر کلک کرکے آپ کسی بھی وقت پاس ورڈ کو سکین کر سکتے ہیں اور معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا پاس ورڈ محفوظ ہے یا ہیک ہو چکا ہے۔ آپ کا کوئی بھی پاس ورڈ ہیک ہو گا تو اس فیچر کے ذری...

ستمبر میں آئی پیڈ اور ایپل واچ 6 کی رونمائی مگر آئی فون 12 کب متعارف کرایا جائے گا؟ شائقین کیلئے اہم خبر

Image
  کورونا وائرس کی عالمی وباءکے باعث ایپل کارپوریشن نے آئی فون 12 اکتوبر میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ آئی پیڈ کا نیا ورژن آئندہ ماہ یعنی ستمبر میں ہی جاری کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایپل کارپوریشن ہر سال ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں آئی فون کا نیال ماڈل متعارف کراتی ہے جبکہ اسی کیساتھ ہی آئی پیڈ وغیرہ کے نئے ماڈل بھی منظرعام عام پر لائے جاتے ہیں تاہم رواں سال کورونا وائرس کے باعث نئے آئی فون کی رونمائی اکتوبر میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر 12 یا 13 اکتوبر کو صارفین کے سامنے آئی فون 12 پیش کر دیا جائے گا۔ یش غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 8 ستمبر 2020ءکی تقریب میں صرف نئے آئی پیڈز اور ایپل واچ 6 ہی جاری کی جائے گی۔ ایپل روایت کے مطابق اس سال بھی آئی فون کے مختلف ماڈلز پیش کرے گی اور یہ امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئی فون 12 پرو میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔  اگرچہ ایپل کارپوریشن کی مصنوعات پر نظر رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 12 کی پری آرڈر بکنگ 23 ستمبر سے شروع ہوجائے گی لیکن ممکنہ طور پر اس کی سپلائی 16 اکتوبر سے پ...

فلم "پی کے" میں عامر خان کو یہ سین ریکارڈ کروانے کیلئے نائی سے کتنی لاتیں کھانا پڑیں؟ ایسا انکشاف کہ یقین نہ آئے

Image
  اداکار عامر خان کو بالی ووڈ کا مسٹر پرفیکشنٹ کہا جاتا ہے، جس کی وجہ ان کا فلم کے ایک ایک سین میں پرفیکشن ڈھونڈنا ہے، وہ اپنے تئیں کوشش کرتے ہیں کہ ان کی فلم میں کسی قسم کی کوئی بھی کمی باقی نہ رہے اور ناقدین ان کے تخلیقی کام کو تنقید کا نشانہ نہ بناسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم "پی کے" میں ایک سین ریکارڈ کرانے کیلئے نائی سے 12 لاتیں کھائیں۔ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم "پی کے" عامر خان کے کریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ اس میں انہوں نے مذہب فروشوں کو بے نقاب کیا ہے۔ اس فلم میں انہوں نے ایک ایلین کا کردار نبھایا ہے جو دوسرے سیارے سے زمین پر تحقیق کرنے آیا ہے۔ فلم میں ایک سین آتا ہے جب عامر خان پولیس سٹیشن میں انوشکا شرما کو زمین کے انسانوں کے پہناوے کے بارے میں بتا رہے ہوتے ہیں، اسی دوران وہ نائی کے ساتھ پیش آنے والا قصہ بھی سناتے ہیں کہ کس طرح نائی کا "فیشن" درست کرنے پر انہیں لات پڑی۔ سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کو نائی لات مارتا ہے تو وہ لائن میں بیٹھے لوگوں پر گرتے ہیں جس کے بعد لائن والے افراد بھی گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے...

وزیراعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے

Image
  وزیراعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے،وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب ون آن ون ملاقات کریں گے، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے انتظامی اورسیاسی امور پر بریفنگ دیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب دیگر4 محکموں کے سیکرٹریز کے ہمراہ الگ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں کابینہ ارکان سے بھی ملاقات کریں گے ،وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی 2 سال کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی اور بیوروکریسی سے بھی ملاقاتیں کرےں گے،وزیراعظم کو جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے حوالے سے آگاہ کیاجائے گا۔

واحد خاتون جو اپنا دل سینے میں نہیں بیگ میں رکھتی ہے، دلچسپ تفصیلات آپ بھی جانئے

Image
  برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان خاتون اپنا دل سینے میں نہیں بلکہ ایک بیگ میں لے کر گھومتی ہے۔ 41 سالہ سلویٰ حسین کو 2017 میں گھر میں ہارٹ اٹیک ہوا۔ وہ گھر میں اکیلی تھیں لیکن ہمت کرکے خود ہی ڈرائیو کرکے 200 میٹر دور اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس پہنچیں ، وہاں سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال میں انکشاف ہوا کہ سلویٰ حسین کا دل ناکارہ ہوچکا ہے اور انہیں مصنوعی دل لگانا پڑے گا۔ ڈاکٹرز نے انہیں ایک اور ہسپتال میں منتقل کردیا جہاں ان کا 6 گھنٹے طویل آپریشن ہوا۔ آپریشن کے ذریعے ان کا دل نکال کر پمپنگ کا مصنوعی نظام لگادیا گیا۔ ڈاکٹرز نے سلویٰ کو  ”پاور پلاسٹک چیمبرز“ لگا ئے ہوئے ہیں جن سے دو پائپ باہر نکلتے ہیں اور باہر موجود ایک پمپ سے منسلک ہوتے ہیں۔ یہ پمپ بیٹریوں کے ذریعے چلنے والی ایک برقی موٹر سے چلتا ہے اور ان چیمبرز کو ہوا فراہم کرتا ہے۔ اس ہوا کے ذریعے چیمبرز دل کی طرح کام کرتے ہوئے  پورے جسم کو خون فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے چیمبر خاتون کے سینے کے اندر جبکہ پمپ، برقی موٹر اور بیٹریاں باہر بیگ میں ہیں جسے  سلویٰ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔ بیگ کے اندر سے نک...

دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست کیوں ہوئی؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

Image
  پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے باﺅلرز دوسرے ٹی 20 میچ میں بیٹنگ لائن کو بیک کرنے میں ناکام ہو گئے۔  تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف شکست پر شاہد خان آفریدی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اچھا سکور کر لیا تھا لیکن باﺅلرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام رہے، ضرورت تھی کہ وہاب ریاض اس میچ کا حصہ ہوتے، وہاب ریاض اگر وہاں ہیں تو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا۔  واضح رہے کہ مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی اور سیریز کا آخری میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔