کبھی بھی اس طرح کا آگے سے اُٹھا ہوا جوتا نہ پہنیں، ماہرین صحت نے خبردار کردیا

 


بعض جوتے اس طرح کے ہوتے ہیں کہ آگے سے اوپر کی طرف اٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔ اب ایسے جوتوں کے متعلق ماہرین نے نئی تحقیق میں لوگوں کو خبردار کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ آگے سے اوپر کی طرف اٹھے ہوئے جوتے پہننے سے وقتی طور پر تو آپ کو تیز چلنے یا دوڑنے میں مدد دے سکتے ہیں لیکن طویل مدتی استعمال میں ایسے جوتے پیروں کے مسلز کو انتہائی کمزور کر دیتے ہیں اور آدمی کو کئی طرح کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےرپورٹ کے مطابق ماہرین نے خاص طور پر ایتھلیٹس کو متنبہ کیا ہے جو آگے سے اوپر کی طرف اٹھے ہوئے جوگرز پہن کر دوڑ لگاتے اور ورزش کرتے ہیں۔ ماہرین کی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ایسے جوتے پہننے سے پیروں کے مسلز کو بہت کم کام کرنا پڑتا ہے، جس کے نتیجے میں وقت کے ساتھ ساتھ وہ کمزور ہوتے چلے جاتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈینیئل لیبرمین نے اس تحقیق میں ایسے جوتے استعمال کرنے والوں کو متنبہ کرنے کے ساتھ ساتھ جوتے بنانے والی کمپنیوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جوتوں کے ڈیزائن پر نظرثانی کریں تاکہ لوگوں کو اس نقصان سے بچایا جا سکے

Comments

Popular posts from this blog

کیا مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ حقیقت جانیے

دُبئی نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی

رس بری اسٹرابری کے فوائد