دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست کیوں ہوئی؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے باﺅلرز دوسرے ٹی 20 میچ میں بیٹنگ لائن کو بیک کرنے میں ناکام ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف شکست پر شاہد خان آفریدی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اچھا سکور کر لیا تھا لیکن باﺅلرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام رہے، ضرورت تھی کہ وہاب ریاض اس میچ کا حصہ ہوتے، وہاب ریاض اگر وہاں ہیں تو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا۔ 

واضح رہے کہ مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی اور سیریز کا آخری میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔


Comments

Popular posts from this blog

کیا مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ حقیقت جانیے

دُبئی نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی

رس بری اسٹرابری کے فوائد