سونے کی قیمت میں اتنی کمی کہ پاکستانی خوش ہوجائیں

 


عالمی مارکیٹ میں مندی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بدھ کے روز 15 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1892 ڈالر (3 لاکھ 14 ہزار 635 روپے) کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں مندی نے پاکستان کی مارکیٹ پر بھی اثر ڈالا ہے اور یہاں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان میں 10 گرام سونا 600 روپے کی کمی کے ساتھ 97 ہزار 737 روپے کا ہوگیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ حقیقت جانیے

دُبئی نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی

رس بری اسٹرابری کے فوائد