کیا آپ کا کوئی پاس ورڈ کسی نے ہیک کیا؟ اب موبائل صارفین باآسانی پتہ لگا سکتے ہیں

 وگل کی طرف سے ایک ایساطریقہ متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے اینڈرائیڈ فون صارفین اپنا پاس ورڈ ہیک ہونے کا باآسانی پتا چلا سکتے ہیں۔ دی مرر کے مطابق گوگل کی طرف سے یہ فیچر گوگل کروم کے ’کینری ورژن‘ میں دیا گیا ہے جس کا نام ’پاس ورڈ چیک اپ‘ ہے۔ جب بھی کسی صارف کا پاس ورڈ ہیک ہو گا یہ فیچر انہیں الرٹ کر دے گا کہ ان کا پاس ورڈ چوری ہو چکا ہے۔ 

گوگل کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں یہ فیچر کچھ عرصے سے دیا جا چکا ہے اور اب یہ موبائل فون ورژن میں بھی مہیا کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ بھی اس باکمال فیچر سے استفادہ حاصل کرنااور محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو پلے سٹور سے کروم کینری کا نیا ورژن ڈاﺅن لوڈ کرکے اپنے فون میں انسٹال کر لیں۔ انسٹال کرنے کے بعد Chrome://flagsمیں جائیں اور وہاں آپ کو ’Bulk password check‘ کا آپشن نظر آئے گا، اسے ’اِن ایبل‘ کر کے براﺅزر کو ری سٹارٹ کر دیں۔ اب آپ کو ’چیک پاس ورڈ‘ کا آپشن نظر آنے لگے گا۔ اس آپشن پر کلک کرکے آپ کسی بھی وقت پاس ورڈ کو سکین کر سکتے ہیں اور معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا پاس ورڈ محفوظ ہے یا ہیک ہو چکا ہے۔ آپ کا کوئی بھی پاس ورڈ ہیک ہو گا تو اس فیچر کے ذریعے گوگل آپ کو مطلع کر دے گا


Comments

Popular posts from this blog

کیا مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ حقیقت جانیے

دُبئی نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی

رس بری اسٹرابری کے فوائد