معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وضاحت کی ہے کہ انہیں عمران خان کی حمایت کرنے پر تبلیغی جماعت سے نہیں نکالا گیا کیونکہ جماعت سے کسی کو نکالا ہی نہیں جاتا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا " کہا گیا کہ مجھے عمران خان کی حمایت پرتبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا ،میں نے ہر وزیراعظم کے لیے دعا کی ہے ، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قبروں پر جاکر فاتحہ پڑھی، تبلیغی جماعت سے کسی کو نکالا ہی نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں مجھے بہت گالیاں پڑیں لیکن میرا دل صاف ہے، عمران خان اس وقت حاکم وقت ہے ان کو دعا کی زیادہ ضرورت ہے
30 روزہ ویزے کی فیس 450 درہم ہو گی جبکہ 90 روز کے ویزے کی فیس 11 سو درہم مقرر ہو گی دُبئی میں روزگا راور سیر و تفریح کی غرض سے جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کواچھی خبرسُنا دی گئی ہے۔ دُبئی حکومت نے پاکستان سمیت متعد ممالک کے لیے وزٹ ویزے اور سیاحتی ویزے کی سروس بحال کر دی ہے ، جس کے بعد اب پاکستان سے دُبئی جانے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔ دُبئی کے لیے 30 روزیا 90 روز کے ویزے کے لیے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ 30 روزہ ویزے کی فیس 450درہم ہے جبکہ 90 روز کے ویزے کی فیس 11 سو درہم مقرر کی گئی ہے۔ ’امیر سنٹرز‘ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جن ممالک کے لیے امارات کے ساتھ دو طرفہ پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، ان ممالک کے شہریوں کو وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ کے لیے اپلائی کرنے کی سہولت موجود ہے۔دُبئی کے ویزے کے لیے درخواست دینے والوں کو پاسپورٹ کی کاپی، سفید بیک گراؤنڈ والی تصویرفراہم کرنا ہو گی، البتہ کچھ ممالک کے شہریوں سے ان کاقومی شناختی کارڈ بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔ ایک بات یاد رہے کہ ویزہ کسی ٹورسٹ ایجنسی کے ذریعے ہی اپلائی کرنا ہو گا۔ متعددٹریول ایجنسیزویزہ کے ساتھ ہیلتھ انشورنس فیس بھی و...
سولہویں صدی کے ایک مصنف ولکیم بنلر نے ایک جگہ اسٹرابیری کو سراہتے ہوئے لکھا تھا کہ قدرت نے شاید اس سے بہتر اور ذائقہ دار پھل پیدا نہیں کیا۔اسٹرابیری قدرت کا انمول تحفہ ہے۔اسٹرابیری دنیا کا شاید وہ واحد پھل ہے جسے صرف دیکھنے سے ہی اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ یہ نایاب اور منفرد ترین پھل ہے۔ تیرھویں صدی میں پہلی بار اس کی باقاعدہ کاشت کی گئی حالانکہ ایک خور درد پودے کی طرح یہ یورپ اور امریکہ کے کئی علاقوں میں صدیوں سے گلاب کی فیملی کے ایک حصہ کی طرح اگتا رہا تھا لیکن پہلی بار رومیوں نے اس کی غذائی صلاحیتوں کی بدولت اسے پھل کا درجہ دیا۔ دنیا بھر میں کاشت کیا جانے والا اسٹرابیری ایک پر لغیش پھل شمار کیا جاتا ہے۔ یہ اپنی غذائیت کے علاوہ خوش شکل اور خوش رنگ ہونے کی بناء پر بھی پسند کیا جاتا ہے۔ میٹھا اور رس بھرا اسٹرابیری بچوں اور بڑوں کا مرغوب پھل ہے کیونکہ اس میں غذائی اجزاء بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں،اس لئے صحت کے لئے بھی مفید مانا جاتا ہے۔تقریباً سو گرام اسٹرابیری میں 33کیلوریز پائی جاتی ہیں۔اسٹرابیری کا تعلق Fragariaکے خاندان سے ہے جسے ایسے ہی مزید دس مشترکہ خصوصیات والے پھلوں کے سا...
Comments
Post a Comment