فلم "پی کے" میں عامر خان کو یہ سین ریکارڈ کروانے کیلئے نائی سے کتنی لاتیں کھانا پڑیں؟ ایسا انکشاف کہ یقین نہ آئے

 اداکار عامر خان کو بالی ووڈ کا مسٹر پرفیکشنٹ کہا جاتا ہے، جس کی وجہ ان کا فلم کے ایک ایک سین میں پرفیکشن ڈھونڈنا ہے، وہ اپنے تئیں کوشش کرتے ہیں کہ ان کی فلم میں کسی قسم کی کوئی بھی کمی باقی نہ رہے اور ناقدین ان کے تخلیقی کام کو تنقید کا نشانہ نہ بناسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم "پی کے" میں ایک سین ریکارڈ کرانے کیلئے نائی سے 12 لاتیں کھائیں۔

2014 میں ریلیز ہونے والی فلم "پی کے" عامر خان کے کریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ اس میں انہوں نے مذہب فروشوں کو بے نقاب کیا ہے۔ اس فلم میں انہوں نے ایک ایلین کا کردار نبھایا ہے جو دوسرے سیارے سے زمین پر تحقیق کرنے آیا ہے۔

فلم میں ایک سین آتا ہے جب عامر خان پولیس سٹیشن میں انوشکا شرما کو زمین کے انسانوں کے پہناوے کے بارے میں بتا رہے ہوتے ہیں، اسی دوران وہ نائی کے ساتھ پیش آنے والا قصہ بھی سناتے ہیں کہ کس طرح نائی کا "فیشن" درست کرنے پر انہیں لات پڑی۔ سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کو نائی لات مارتا ہے تو وہ لائن میں بیٹھے لوگوں پر گرتے ہیں جس کے بعد لائن والے افراد بھی گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کو یہ لات کھانے کا سین پرفیکٹ کرنے میں بہت ٹائم لگا اور انہوں نے نائی سے 12 بار لاتیں کھائیں جس کے بعد یہ سین اوکے کیا۔


Comments

Popular posts from this blog

کیا مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ حقیقت جانیے

دُبئی نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی

رس بری اسٹرابری کے فوائد