ایپل اپنا اگلا آئی فون کب متعارف کروائے گا اور اس کی کیا خصوصیات ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایپل نے اپنا 5جی آئی فون 12رواں سال اکتوبر میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق آئی فون 12اکتوبر سے پہلے ہی متعارف کروایا جانا تھا لیکن کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس میں کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے تاخیر ہوئی اور اب اکتوبر میں متعارف کروایا جائے گا۔ رواں سال ایپل کی طرف سے 4سمارٹ فون متعارف کروائے جا رہے ہیں جن میں سے 6.1انچ ماڈلز پہلے مارکیٹ میں آئیں گے۔ اس کے بعد 6.7انچ اور 5.4انچ ماڈلز متعارف کروائے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق آئی فون 12ممکنہ طور پر مکمل وائرلیس ہو گا جس کا مطلب ہے کہ اس کے ساتھ صارفین کو ایئربڈز نہیں ملیں گے۔ اس کی بجائے انہیں ایپل کے ایئرپوڈز خریدنے پڑیں گے جن کی قیمت 159ڈالر (تقریباً 26ہزار 700روپے) ہے

Comments

Popular posts from this blog

کیا مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ حقیقت جانیے

دُبئی نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی

رس بری اسٹرابری کے فوائد