مراد سعید کی دھواں دھار تقریر،حکومتی ارکان نے پھولوں کے ہار پہنا دئیے
مراد سعید نے ہار اتار کر رکھا تو وہی ہار کھیل داس نے اٹھا کر عبدالقادر کے گلے میں ڈال دیا قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو حکومتی رکن نے ہار پہنا دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں مراد سعید کی جذباتی تقریر کے دوران کراچی کے رکن اسمبلی فہیم خان نے پھولوں کا ہار پہنا دیا،مراد سعید نے ہار اتار کر رکھا تو وہی ہار کھیل داس نے اٹھا کر عبدالقادر کے گلے میں ڈال دیا تو ایوان میں پھر چور چور کے نعرے لگ گئے۔ بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران دلچسپ ماحول اس وقت پیدا ہوئی جب وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو کراچی سے رکن فہیم خان گلے میں ہار پہنایا ،مراد سعید نے اپنا ہار اتار کر رکھا تو رکن اسمبلی کھیل داس نے وہی ہار عبدالقادرپٹیل کے گلے میں ڈال دیا،اور ایوان میں شور شروع ہو گیا کہ ہار تو مراد سعید کا تھا کس نے چوری کیا ہے۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے خطاب شروع کیا تو اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور ’’نو ‘‘،’’نو‘‘ کے نعرے لگا نا شروع کر دئیے ،مراد سعید نے کہا کہ جتنا دل کرتا ہے شور کر لیں این آر او نہیں ملے گا،کسی کو بھی معاف نہی...