غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر قدرت مہربان ہوں گئی

غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظر، باران رحمت سے حجاج کرام کے چہرے کھل اٹھے

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر قدرت مہربان ہوں گئی۔مکہ مکرمہ، منیٰ اور عرفات میں بارانِ رحمت ہوئی جس سے حجاج کرام کے چہرے کھل اُٹھے۔مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے اور تبدیلی غلاف کعبہ کی پروقارتقریب ہوئی۔حرمین شریفین کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس تقریب کی نگرانی کی۔

بتایا گیا ہے کہ تقریب میں کلید بردار کعبہ،منتظمین،سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے ذمہ دار بھی شریک ہوئے۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کے بعد خالص سونے، چاندی کی تاروں اور خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا۔غلاف کی تیاری میں 700 کلو گرام سے زائد خالص سونا ،چاندی اور 675 کلو گرام خالص ریشم استعمال کی گئی۔

غلاف کعبہ کی لمبائی پچاس فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے


Comments

Popular posts from this blog

کیا مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ حقیقت جانیے

دُبئی نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی

رس بری اسٹرابری کے فوائد