بھارت میں ایک ہی دن میں مزید 50 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 800 کے قریب افراد مہلک وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے

بھارت میں ایک ہی دن میں مزید 50 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 800 کے قریب افراد مہلک وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ، برازیل اور میکسیکو کے ساتھ بھارت کو بھی کورونا وائرس کے باعث مشکل ترین حالات کا سامنا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے 52 ہزار 249 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 80 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی عالمی میٹر کے مطابق بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے 779 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 35 ہزار کی سطح عبور کر گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد مہلک کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ حقیقت جانیے

دُبئی نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی

رس بری اسٹرابری کے فوائد