Posts

Showing posts from November, 2020

’زیادہ گوشت کھانے کی وجہ سے مردانہ کمزوری پیدا ہوتی ہے‘ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ کوئی مرد اس کے قریب بھی نہ جائے

Image
  مکھن، سرخ گوشت اور دیگر اس نوع کی اشیاء کے کئی طبی فوائد بھی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ان کا مردوں کے لیے ایک ایسا نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر کوئی مرد ان کے قریب بھی نہ جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو مرد مکھن، سرخ گوشت، پیسٹری اور دیگر ایسی چیزیں کھاتے ہیں جن میں بری چکنائی موجود ہو، وہ زیادہ مردانہ کمزوری کا شکار ہوتے ہیں اور ان میں عضو مخصوصہ کی ایستادگی کا مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس جو مرد پھل، سبزیاں، خشک میوہ جات اور مچھلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں یہ مسئلہ بہت کم پایا جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سین فرانسسکو کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لیے 21ہزار 469مردوں کی غذائی عادات اور جنسی کمزوری کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جن کی عمریں 40سے 75سال کے درمیان تھیں۔ تحقیقاتی نتائج میں انہوں نے بتایا کہ ان مردوں کی جنسی صحت سب سے زیادہ بہتر پائی گئی جو ’میڈیٹرنین ڈائٹ‘(Mediterranean Diet)کے عادی تھے۔ اس خوراک میں پھل اور سبزیوں کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ نتائج میں سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا کہ عضو مخصوصہ کی ایستادگی کا مسئلہ دل کی...

۔سب سے انوکھی سواری کا کامیاب تجربہ، جس کی رفتار جہاز سے بھی کئی گنا زیادہ، تفصیلات جان کر آپ بھی سائنس کی ترقی پر حیران رہ جائیں

Image
  امریکی کمپنی ورجن ہائپر لوپ نے دنیا کی انوکھی ترین سواری ایجاد کر لی ہے جس کی رفتار ہوائی جہاز سے بھی کہیں زیادہ ہو گی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ سواری ایک پوڈ ہے جو ایک ویکیوم ٹیوب کے اندر چلتی ہے۔ کمپنی کے ماہرین اب تک اس انوکھی سواری کے 400سے زائد تجربات کر چکے ہیں اور گزشتہ روز اس کا مسافروں کے ساتھ پہلا تجربہ کیا گیا ہے۔  کمپنی کی لاس ویگاس میں واقع ٹیسٹ سائٹ پر ہونے والے اس تجربے میں پوڈ نے 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا اور تجربہ انتہائی کامیاب رہا۔ کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی بار انسان مسافروں کے ساتھ یہ تجربہ کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی رفتار کم رکھی گئی۔اس تجربے میں پوڈ نے 500میٹر کا فاصلہ صرف 15سیکنڈ میں طے کیا۔ مستقبل میں اس کی رفتار 600میل فی گھنٹہ تک بڑھائی جائے گی اور لوگ اس پوڈ کے ذریعے ہوائی جہاز سے بھی دوگنا تیزرفتاری کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔

25 سال سے ہنڈا ہمیں اسی انجن والی موٹرسائیکل بیچ رہا ہے، بس ایک چیز تبدیل کی جاتی ہے‘‘ نوجوان نے پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

Image
   ہنڈا 125سی سی ہو یا 70سی سی، ہنڈاموٹرسائیکلز پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی بائیکس ہیں۔ یہ کمپنی ہر سال ان بائیکس کا نیا ماڈل تو متعارف کرواتی ہے لیکن اس نئے ماڈل میں نیا کیا ہوتا ہے؟ ایک نوجوان نے انٹرنیٹ پر ایک استہزائیہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ کمپنی کس طرح پاکستانیوں کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ ویب سائٹ ’Reddit‘ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں نوجوان بتاتا ہے کہ ہونڈا کمپنی ہر سال اپنی بائیکس کا نیا ماڈل متعارف کرواتی ہے لیکن ہر بار موٹرسائیکلز میں صرف فیول ٹینک کے سٹیکر ہی تبدیل کیے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ گزشتہ 25سال سے جاری ہے

ٹیسلا کے بانی ایلن مسک بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بننے کے قریب پہنچ گئے

Image
    ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بننے کے قریب پہنچ گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس وقت جیف بیزوس دنیا کے پہلے امیر ترین شخص ہیں اور دوسرے نمبر پر بل گیٹس موجود ہیں۔ تاہم اب ایلن مسک اور بل گیٹس کی دولت کے درمیان صرف 6ارب ڈالر کا فرق رہ گیا ہے جس کے بعد بل گیٹس اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چلے جائیں گے۔  بلومبرگ کی طرف سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق اس وقت ایلن مسک کی دولت 120ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ان کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 10فیصد اضافے سے ہوا۔ ان سے پہلے تیسرے نمبر پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ تھے جنہیں ایلن مسک نے چوتھے نمبر پردھکیل دیا اور اب بل گیٹس سے صرف 6ارب ڈالر کے فاصلے پر موجود ہیں۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ،سینیٹر سراج الحق نے ایسا کام کردیا کہ حکومت کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو جائے

Image
  جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کے لیے حکومت کی توجہ مبذول کرانے کی قراردادسینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق کی جانب سے ایوان بالا میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں حکومت کی توجہ ایک مظلوم،بے بس اور کمزور پاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالہ سے مسلسل تاخیر کی جانب مبذول کرائی گئی ہے جو کہ امریکہ میں قید موت وزندگی کی کشمکش میں اس انتظار میں ہے کہ کوئی اس کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔قرارداد میں حکومت کی توجہ سینیٹ آف پاکستان کی قرارداد نمبر 399 مورخہ 15 نومبر 2018ء کی طرف بھی مبذول کرائی گئی جو متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی اور جس میں سفارش کی گئی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھائے۔قرارداد میں حکومت کی توجہ مورخہ 21اگست 2008  قومی اسمبلی سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے منظور شدہ متفقہ قراردادکی طرف بھی مبذول کرائی گئی ہے۔قرارداد میں حکومت کی توجہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے اس وعدہ کی طرف مبذول کرائی...