ٹیسلا کے بانی ایلن مسک بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بننے کے قریب پہنچ گئے

 


 

ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بننے کے قریب پہنچ گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس وقت جیف بیزوس دنیا کے پہلے امیر ترین شخص ہیں اور دوسرے نمبر پر بل گیٹس موجود ہیں۔ تاہم اب ایلن مسک اور بل گیٹس کی دولت کے درمیان صرف 6ارب ڈالر کا فرق رہ گیا ہے جس کے بعد بل گیٹس اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چلے جائیں گے۔ 

بلومبرگ کی طرف سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق اس وقت ایلن مسک کی دولت 120ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ان کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 10فیصد اضافے سے ہوا۔ ان سے پہلے تیسرے نمبر پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ تھے جنہیں ایلن مسک نے چوتھے نمبر پردھکیل دیا اور اب بل گیٹس سے صرف 6ارب ڈالر کے فاصلے پر موجود ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ حقیقت جانیے

دُبئی نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی

رس بری اسٹرابری کے فوائد